• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے سسٹم میں بہتری کے دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہیں، نیپرا

اسلام آباد( ناصر چشتی) نیپرا نے گزشتہ روز این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کے ادارے میں2016-17 کی کارکردگی ایلویشن رپورٹ جاری کی ہے جس میں دونوں کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کمپنیوں کی کاردگی بہتر بنانے کیلئے سفارشات بھی مرتب کی ہیں این ٹی ڈی سی کے بارے میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے سسٹم میں بہتری کے دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہیں،وسائل کادرست استعمال نہ کرنے سے بجلی معطلی کے 87 واقعات سے724 ملین روپے کا نقصان ہوا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ 500 کے وی سوات اور این کے آئی کراچی 220 کے وی دائود خلیل مردان جڑانوالہ تیرکوٹ لکھ پٹ راوی وہاڑی کوئٹہ اور سبی کے گرڈ سٹیشن کی کارکردگی وولٹیج کے لحاظ سے انتہائی ناقص رہی ہے جس کی بڑی وجہ مناسب دیکھ بھال کی کمی ہے نیپرا نے این ٹی ڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرمت کیلئے فنڈز کی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے استعمال کرے۔
تازہ ترین