• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان کے امریکاسے مذاکرات ختم ، ذبیح اللہ مجاہد

پشاور ( مشتاق یوسف زئی)افغان طالبان نے امریکی نمائندوں سے مذاکرات ختم کرنےکا باقاعدہ اعلان کیا ہے،امریکی وفد سے افغان طالبان کی ملاقات کی افواہوں کی وجہ سے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے مختصر اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’’ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اسلام آباد میں زلمے خلیل زاد سے کسی قسم کی ملاقات نہیں کررہے‘‘اعلان کی وجہ ان افواہوں کو ختم کرنا ہے جن کے تحت افغان طالبان کی امریکا سےمذاکرات کا ذکر ہے، امریکا کے سینئرحکام بشمول افغانستان میں امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد اسلام آباد میں گزشتہ دو دن سے موجود ہیں اور افغان طالبان سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ پاکستانی میڈیا میں افغان طالبان کے 12 رکنی وفد کی امریکی وفد سے مذاکرات کی خبریں عام تھیں تا ہم کچھ دنوں سے دونوں فریقین میں مذاکرات کے ایجنڈے پر تنازع تھا ۔افغان طالبان کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی میں ہونے والی آخری ملاقات میں امریکی نمائندوں کا زور تھا کہ مذاکرات میں افغان حکام کو بھی شامل کیا جائے اور دو ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا جائے جو کہ قابل قبول نہیں۔
تازہ ترین