• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں ایک ہزار فیصد اضافے کیلئے تحریک انصاف کے ممبر کا بل

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ایک ہزار فیصد سے زائد اضافے کے کیے بل جمع کرا دیا گیا ہے۔ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے لیےپرائیویٹ بل پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔جس میں بنیادی تنخواہوں سمیت 6 مراعات میں اضافے کے لیے ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ بل میں بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے برابر تنخواہیں اور مراعات لانے کی ترامیم تجویز کی گئیں ۔ بل کے متن میں بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے ماہانہ کرنے اورڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے کرنے کی تجویز کی گئی ، اس کے ساتھ پرائیویٹ بل میں کنوینس الاونس 6 سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے سمیت ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس 1 لاکھ 20 ہزار سالانہ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے سالانہ کرنے کی تجویز دی گئی ۔
تازہ ترین