• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں آئس نامی منشیات کے گاڈ فادر کو پھانسی دیدی گئی

بیجنگ (ایجنسیاں)چین کے سرکاری میڈیاکے مطابق کیمونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے منشیات فروش کو پھانسی دے دی گئی ہے۔چینی صوبے گوانگ ڈانگ کے گاؤں بوشے کے کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ کائے ڈانگجیا کو کرسٹل میتھ المعروف آئس کا گاڈ فادر تصور کیا تھا۔کائے ڈانگجیا جس گاؤں کے سربراہ تھے اس گاؤں کے 20فیصد گھروں میں کرسٹل میتھ تیار کی جاتی تھی۔کائے ڈانگجیا پر الزام تھا کہ وہ نا صرف خود منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث تھے بلکہ پورے گاؤں میں مجرموں کا تحفظ کرتے تھے۔
تازہ ترین