• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50ہزارسے زائد رقم نکالنے پر عائد ٹیکس ختم ہونے کا امکان

اسلام آ با د (آ ئی این پی‘جنگ نیوز)ٹیکس دہندگان کیلئے بینکوں سے 50ہزار سے زائد رقم نکالنے پر عائد ٹیکس ختم ہونے کا امکان ہے۔وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے ٹیکس دہندگان کے لیے بینکوں سے رقم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے‘وزیر مملکت نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ نئے فنانس بل میں مذکورہ ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔کے سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت سے ملاقات میں 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے نئے فنانس بل سے متعلق کے سی سی آئی کی سفارشات اور تجاویز پر بات چیت کی گئی،خرم شہزاد کے مطابق وزیرمملکت حماد اظہرنے ٹیکس دہندگان کے لیے یہ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین