• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

309ارب کا ٹھیکہ مشیرکو دینا غلط اسپیکر رولنگ دیں، شہبازشریف

اسلام آباد(ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہمندڈیم کی تعمیر کا 309ارب کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر کو دینا غلط ہے ‘اسپیکر اس حوالے سے رولنگ دیں ‘ مہمند ڈیم کے ٹھیکے کی چھان بین کے لئے ایوان کی کمیٹی قائم کی جائے جو ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹ مکمل کرکے ایوان میں پیش کرے‘،309 ارب مالیت کا ٹھیکہ وزیر اعظم کے مشیر کو دینا مفادات کا ٹکرائو ہے،عوام اور مانگے تانگے کا پیسہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر خرچ کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ دریائے سوات پر800 میگاواٹ کا مہمند ڈیم کاٹھیکہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے۔ سنگل بولی تھی تو حکومت کو چاہیے تھا کہ دوبارہ ٹینڈر جاری کرتی۔
تازہ ترین