• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افرادپر آرمی چیف سے بات کرنا چاہتے ہیں، اختر مینگل

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہم تو لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف کیساتھ بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن بالآخر اس مسئلے کو حل سیاسی اور منتخب حکومت ہی کر سکتی ہے‘ اگر وزیراعظم عمران خان صرف اتنا کہہ دیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا اختیار میرے پاس نہیں اور اس کا اختیار کسی اور کے پاس ہے تو ہم اس بارے میں سوچیں گے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے‘ہمارے نزدیک بلوچستان کے مسائل کا حل 6نکات میں پوشیدہ ہیں ہم نے وفاقی حکومت کی جو حمایت کی تھی وہ بغیر کسی مراعات اور لالچ کے صرف اصولی موقف پرکی تھی‘حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کریگی ۔
تازہ ترین