• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہل پارک ، تجاوزات کیخلاف کارروائی، غیر قانونی تعمیرات مسمار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ہل پارک میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی ،50سے زائد ہوٹل دکانیں و دیگر غیر قانونی تجارتی مراکز اور تعمیرات مسمار، 20ایکڑ رقبے سے زائد تقریبا 50ارب روپے مالیت کی زمین خالی کرا لی گئی پارکنگ ایریا میں قائم سی پی ایل سی کے دفتر کو بلدیہ عظمی کراچی نے اپنی تحویل میں لے کر ڈپٹی ڈائریکٹر ہل پارک کا دفتر قائم کر دیاتفصیلات کے مطابق جمعے کو صبح سے شام تک بلدیہ عظمی کراچی نے کارروائی کر کے ہل پارک میں قائم دعا ریسٹورنٹ، ایمان ریسٹور نٹ، عاشی ریسٹورنٹ، تھری کوئن ریسٹورنٹ، اوسس ریسٹورنٹ ،معراج امیوز مینٹ پارک، اوسس میرج گارڈن، منی گولف کلب، گولف کلب میرج ہال اور غیر قانونی باؤنڈری وال شامل تھے انہیں مسمار کر دیا اب شہر کی سب سے زیادہ قیمتی زمین کو قابضین سے خالی کرانے کی اس کارروائی کی نگرانی میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے خود کی جو صبح سے شام تک ہل پارک میں ہی موجود رہے جبکہ سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ بشیر سدوزئی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد اور بلدیہ عظمی کراچی کے دیگر افسران بھی اس دوران موجود رہے، 65 ایکڑ رقبے پر قائم ہل پارک شہر کی خوبصورت پہاڑیوں پر 1965 میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے مختلف حصوں پر بعض افراد جعلی دستاویزات کے ذریعے طویل عرصے سے قبضہ کرکے انہیں تجارتی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہےتھے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جمعہ کو بلدیہ عظمی کراچی نے شہریوں کے لئے مختص 20 ایکڑ رقبے پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر کے ہل پارک کے تمام حصوں کو قابضین سے خالی کرا لیاکارروائی کے لئے چار ٹیمیں بھاری مشینری کے ہمراہ تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے مختلف مقامات پر صبح ساڑھے 9 بجے بیک وقت کارروائی شروع کی اور مکمل صفائی تک کام جاری رہا۔
تازہ ترین