• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر کی انڈسٹریل اسٹیٹس ترقیاتی کام نہ ہونے پر کھنڈر میں تبدیل

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)کراچی سمیت سندھ کے انڈسٹریل اسٹیٹس ڈیولپمنٹ ورک نہ ہونے پر کھنڈر میں تبدیل ہورہی ہیں ، کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، کوٹری ، نوری آباد،میں برسوں سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ، انڈسٹریل اسٹیٹ کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، اسٹریٹ نہ ہونے کے باعث شام میں خوف کا عالم ہوتا ہے، امن و امان کی بھی اطمینان بخش صورتحال نہیں ،جبکہ بجلی اور گیس کی لوشیڈنگ نےصنعت کاروں کو مزید مشکلات میں ڈال رکھا ہے، بیشتر صنعتوں نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث اپنے پیداواری عمل کو کم کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق سائٹ کراچی، سائٹ سپر ہائے وے ، سائٹ حیدرآباد ، سائٹ کوٹری ،سائٹ نوری آباد اور سائٹ سکھر میں گزشتہ ایک دہائی سے ترقیاتی کام ست روی کے شکار ہیں ،جس کے باعث وقت گزرتے گزرتےاب یہ انڈسٹریل اسٹیٹ کھنڈر میں تبدیل ہورہے ہیں ، سائٹ لمیٹیڈ جو ان انڈسٹریل اسٹیٹ کا مالک ادارہ ہے وہ شدید مالی بحران کا شکار ہے ، سائٹ لمیٹیڈ میں مالی بحران کا یہ حال ہے کہ ملاز مین کو بروقت تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین