• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی حدت اور آلودگی، سمندر بھپرے ہوئے اور لہریں طاقتور ہو رہی ہیں، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک)ہر سال سمندر پہلے سے زیادہ بپھرے ہوئے اور لہریں طاقتور ہو رہی ہیں اور نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سلسلہ مزید بدتر ہونے والا ہے۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب ہوا کے جھکڑ سمندر سے ٹکراتے ہیں تو لہریں پیدا ہوتی ہیں اور ہوا اور سمندری لہروں کے درمیان ہونے والے اس ملاپ کے نتیجے میں خراب ہوتی صورتحال کا ذمہ دار عالمی ماحولیات کو قرار دیا جا سکتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سمندروں میں اٹھنے والی لہروں کی شدت اور ان کی طاقت کو گلوبل وارمنگ کے اہم اشاریے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے اور اسی طرح کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار، سمندروں کی سطح میں اضافے اور زمین کا درجہ حرارت بھی ان اشاریوں میں شمار ہوتے ہیں جو زمین پر وقوع پذیر ہونے والے واقعات کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔

تازہ ترین