• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل، گاڑیوں سے لدا ٹریلر دوسرے ٹریلر میں گھس گیا، ڈرائیور ہلاک ، کلینر شدید زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے پر تیزرفتاری کے باعث گاڑیوں سے لدا ٹریلر آگے جانے والے ٹریلر میں گھس گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ کلینر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاون تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے گلشن حدیدکے قریب2 ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق اورکلینر شدید زخمی ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر علاقہ مکینوں کی مدد سے ٹریلر میں پھنسی لاش اور زخمی کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا۔
تازہ ترین