• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے 5سال میں  22کروڑ روپےکے انسانی بال برآمد کئے

اسلام آباد (آئی این پی)جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران قومی اسمبلی کو آ گاہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان نے16لاکھ ڈالر (تقریباً 22 کروڑ روپے) مالیت کے کٹے ہوئے انسانی بال اور انسانی بالوں کا فضلہ چین ‘امریکا‘متحدہ عرب امارات ‘کوریاسمیت دیگرممالک کوبرآمدکیا ‘ پاکستان انسانی بال برآمد کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے‘انسانی بالوں کا استعمال وگزبنانے میں ہوتاہے‘پانچ سال کے دوران قومی اسپورٹس فیڈریشنوں کو ایک ارب سے زائد کی مالی امداد فراہم کی گئی، حکومت پانچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر قومی اور عالمی سطح پر بھی منائے گی اور لندن اور بیرون ممالک میں بھی اس حوالے سے تقریبات ہوں گی‘حکومت نے سعودی عرب، چین اور یو اے ای سے جو معاہدے کئے ان میں کوئی چیزمخفی نہیں ہے‘ پاور لومز کے شعبہ کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔
تازہ ترین