• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپنے بوجھ تلے دب سکتی ہے، زرداری کی پیشگوئی درست نہیں، تجزیہ کار

کراچی(جنگ نیوز) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی پیش گوئی درست نہیں کہ پی ٹی آئی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرسکے گی، موجودہ کرے نہ کرے حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے، آصف زرداری نے پانچ سال کی پیشگوئی کی ہے ایک سال کی پیشگوئی کرتے تو کوئی بات ہوتی،2009ء کا پاکستان 2019ء میں بہت بہتر ہوگیا ہے، 2009ء کی نسبت 2019ء میں جیوڈیشل سسٹم کے حالات زیادہ خراب ہیں، 2009ء میں پاکستان کو دہشتگردی، معاشی،امن و امان اور توانائی کے بحرانوں کا سامنا تھا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے ان مسائل پر کافی حد تک قابو پایا،سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی پیش گوئی درست نہیں کہ پی ٹی آئی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرسکے گی،حکومت کو کوئی بڑا خطرہ نہیں، زرداری پانچ کی بجائے ایک سال کی پیشگوئی کرتے تو کوئی بات ہوتی،2009ء کا پاکستان 2019ء میں دہشتگردی اور کرپشن کے لحاظ سے بہت بہتر ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار محمل سرفراز، مظہر عباس، ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی اور بابر ستار نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران پانچ سال نکال لیں، زرداری، آصف زرداری نجومی بننے کے بجائے اپنی کرپشن کا حساب دیں، فیاض چوہان، کیا آصف زرداری کی پیشگوئی درست ہوگی؟ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عامل بابا آصف زرداری نے یہ نہیں بتایا کہ پانچ سال سے پہلے ان کا مطلب کیا ہے،آصف زرداری جانتے ہیں کہ دباؤ ڈال کر عمران خان سے بات منوائی جاسکتی ہے اس لئے وہ مسلسل اٹیک کررہے ہیں۔
تازہ ترین