• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرائے، شاہ محمود ،صدر جنرل اسمبلی سے ملاقات

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مضبوط اقوام متحدہ عالمی امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ماریہ فرنینڈا اسپینوزا 18 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کے دورے پر ہیں، جو ستمبر 2018 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ایشیاء کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
تازہ ترین