• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس گروپ کی ساکھ مجروح کرنے پر نجی ٹی وی اینکرز کے وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے جے ایس بینک اور جے ایس گروپ کی ساکھ مجروح کرنے کے خلاف نجی ٹی وی چینل کے اینکرز کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔جے ایس بینک کی جانب سے فاضل عدالت میں تحریری شکایت جمع کرائی جس میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ ملزمان نےذاتی مفاد کی خاطر ایک سازش کے تحت نجی ٹی وی چینل کے پروگرامز’’مقابل‘‘ اور’’ بریکنگ ویو ود مالک ‘‘میں اچھی شہرت کے حامل جے ایس بینک کا نام استعمال کرتے ہوئےجھوٹ اور من گھڑت ریمارکس دئیے اس پروگرام کے نشر ہونے سے جے ایس بینک اور جے ایس گروپ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا گیا ۔ درخواست گزار نے مزید موقف اختیارکرتے ہوئے کہاہےکہ ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت عام عوام میں یہ تاثر پیدا کیاکہ جے ایس بینک غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے لہٰذا فاضل عدالت سے استدعاہےکہ مذکورہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین