• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کی رپورٹ جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی )محکمہ تعلیم پنجاب نے مختلف اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کی رپورٹ جاری کردی ۔ سب سے کم حاضری رحیم یار خان اور گوجرانوالہ کے انیس اسکولوں میں اساتذہ کی رہی سرگودھا اور راولپنڈی کے 15 اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ۔فیصل آباد بھی تعلیمی حالات میں پیچھے ہے۔ 13 اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری نہ ہونے سے تعلیمی معاملات خراب ہورہے ہیں ۔بہاولپور کے 11، سیالکوٹ، اوکاڑہ، بہاولنگر کے 10 اسکولوں میں اساتذہ غائب پائے گئے۔وہاڑی، خوشاب، خانیوال، ڈی جی خان، بھکر کے 8 اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری برقرار ہے۔لاہور اور گجرات کے حالات بہتر ہیں ۔ لاہور کے دو اور گجرات کے ایک اسکول میں حاضری کم پائی گئی۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام غیر حاضر اساتذہ کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین