• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی

لاہور(خبر نگار) سیکرٹری سکول نے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی لگا دی۔کسی بھی ٹیچر اور غیر تدریسی عملے کو سیکرٹری سکول سے ملاقات کے لیے ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز سے اجازت لینا ہوگا۔ سیکرٹری سکول ایحوکیشن نے تمام ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ مراسلے میںکہا گیا ہے کہ اساتذہ کی دفتر میں موجودگی سے سکولوں میں تعلمی نظام متاثر ہوتا ہے ۔ اساتذہ غیر ضروری طور پر سیکرٹریٹ میں موجود ہوتے ہیں۔ اگر اب کوئی ٹیچر یا نان ٹیچنگ سٹاف سیکرٹریٹ آیا تو متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہوگی ۔
تازہ ترین