• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر و اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ آفس میں شہریوں سے ملاقاتیں، مسائل سنے

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اوراراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پرمختلف شہروں سے آنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ ہر جمعتہ المبارک کو آفس وزیراعلیٰ میں شہریوں سے مسائل سننے کی روایت کے مطابق صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ ،ارکان پنجاب اسمبلی سردار احمد علی دریشک،سردار محی الدین کھوسہ اوردیگر نےشہریوں کے مسائل سنے ۔انہوں نے شہریوں سے درخواستیں لے کرموقع پر کارروائی کے احکامات جاری کیے۔صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ،رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسائل سن کر موقع پرکارروائی کے احکامات جاری کرنا خوش آئند ہے۔دوردراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو کھانابھی دیاکیا ۔
تازہ ترین