• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے4 اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کا تقرر

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے چار اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تقرر کر دیا . ڈاکٹر عامر عبداللہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹر کٹ ہیلتھ اٹھارٹی بھکر تعینات کر دیا ڈاکٹر محمد خلیل احمد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر لیہ اور ڈاکٹر آغا توحید احمد خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور مقرر کیا گیا اور ڈاکٹر سیف اللہ کو سی ای او ناروال لگا دیا گیا محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے ان افسران کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی روالپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا ڈاکٹر خلیل محمود کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔
تازہ ترین