لاہور(خصوصی رپورٹر)میئرلاہور کرنل ( ر) مبشر جاوید نے شنگھائی پل فیروز پور روڈ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے دورہ کیا،میئر لاہور نے بتایا کہ پنجاب گورنمنٹ مجھے میرے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت دے تو میں لاہور میں ایسی تمام اہم جگہوں کی تزئین و آرائش کروا دوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ فنڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی تو مجبوراً این جی اوز یا سول سوسائٹی کے لوگوں کو ساتھ ملا کر کام کرنے ہو ں گے ۔کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو اون بورڈ لے کر ایک سے دو ہفتے میں شنگھائی پل کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا جائے گا۔