• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں کو زیادہ منافع دینے والے پرائیویٹ بینکوں میں اکائونٹس منتقل کرنے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں کو زیادہ منافع دینے والے پرائیویٹ بینکوں میں اپنے اکائونٹس منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق جن سرکاری اداروں کے سرکاری اکائونٹس میں اربوں روپے کی رقم موجود ہے اور بینک اکائونٹ بینک آف پنجاب میں ہیں ، مذکورہ اداروں کے سربراہان بینک آف پنجاب کو زیادہ منافع دینے کیلئے مراسلہ ارسال کریں ، بینک انتظامیہ کی جانب سے 10دن کے اندر جواب نہ دینے پر سرکاری ادارے زیادہ منافع کیلئے اپنے اکائونٹ دیگر پرائیویٹ بینکوں میں منتقل کر سکتے ہیں ، میئر ملتان نویدالحق ارائیں کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرائیویٹ بینکوں سے منافع کی شرح معلوم کریں اور اگر دیگر بینک زیادہ منافع دے رہے ہیں تو اکائونٹ مذکورہ بینک میں منتقل کیا جائے۔
تازہ ترین