• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ ہال کومثالی بنادیا ، دوسرے ہاسٹل وارڈن بھی پیروی کررہے ہیں:ڈاکٹر ریاض

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریایونیورسٹی کے حمزہ ہال کے وارڈن ڈاکٹر ریاض سبکدوش ہوگئے ،شعبہ فوڈ سائنسز کے ڈاکٹر ریاض احمد کاکہنا تھا کہ بطور وارڈن مختصر عرصے میں حمزہ ہال کومثالی بنادیا ، جس کی پیروی دوسرے ہاسٹل وارڈن بھی کررہے ہیں ، تمام کمروں کی فارسیلنگ کرائی گئی، نئے قالین بچھائے گئے ، کامن روم میں 65 انچ کی ایل سی ڈی لگائی گئی میس روم کی تزئین وآرائش کی گئی ،ہاسٹل کے گرائونڈ میں فلڈ لائٹس لگائی گئیں یہ یونیورسٹی کا پہلا فلڈ لائٹس گرائونڈ ہے ، ہاسٹل کے طلبا کے لئے 24 گھنٹہ مفت انٹرنیٹ کی سہولت دی گئی ، سنوکر، ٹیبل ٹینس، کیرم، کرکٹ، ہاکی، فٹ بال اور والی والی بال کی گیمز کےلئے اقدامات کئے گئے ،یونیورسٹی وسائل کے بجائے فیکلٹی کے عطیہ کے ساتھ ایک مسجد تعمیر کی ، صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا ، امید ہے نئے وارڈن ان اقدامات کو جاری رکھیں گے ۔
تازہ ترین