• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 منشیات فروشوں اور 10جواریوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 17منشیات فروشوں اور 10جواریوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران تھا نہ نیو ملتان پولیس نے اعجاز کو گرفتار کر کے 15لٹر دیسی شراب برآمد کر لی،تھا نہ صدر جلالپور پولیس نے محمد طارق سے 20لٹر شراب ،تھا نہ گلگشت پولیس نے سرفراز سے شراب کی بوتل ،تھا نہ صدر شجاع آباد پولیس نے محمد صابر ، غلام مرتضیٰ محمد عمران ، اختر حسین ، انصر حسین ، محمد عاشق ، غلام سبحانی ، محمد سرفراز، نادر عباس، سرفرازسے شراب برآمد کر لی، تھانہ مظفر آباد پولیس نے عبدالوحید سے 1200گرام چرس، آصف سے 160گرام چرس ،تنویر احمد سے 140گرام چرس ، اعجاز سے 20لٹرشراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے بلیئرڈ جوا کھیلنے کے الزام میں 10 افراد مشتاق احمد، محمد مبین، علی حسن، عمران ،ماجد، فہیم، صداقت، صفدر، اختر علی اور آصف کو حراست میں لے لیااور داؤ پر لگے 24 ہزار روپے بھی برآمد کر لئے، ناقص سکیورٹی انتظامات پر تھا نہ کینٹ پولیس نے ہائیکورٹ کے نزدیک واقع ہوٹل کے منیجر جمیل احمد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، جعلی فرد ملکیت بنا کر مکان فروخت کرنے پر تھانہ چہلیک پولیس نے محمد اجمل کی درخواست پرمہدی حسن کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر تھا نہ قطب پور پولیس نے عمران کو گرفتار کرلیااور مقدمہ درج کرلیا، موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کرگھومنے پر تھا نہ ممتاز آباد پولیس نے عظمان جبکہ تھا نہ سٹی جلالپور پولیس نے حسنین بشیر کو کیخلاف مقدمات درج کرلئے، 15لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر تھا نہ کینٹ پولیس نے کمپنی منیجر محمد حیات کی درخواست پر غلام عباس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، بغیر لائسنس اسلحہ کی نمائش کرنے پر تھا نہ سیتل ماڑی پولیس نے پل بھٹیاں کے قریب سے یونس کو حراست میں لیا۔
تازہ ترین