• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی گرفتاری پر لواحقین کا ایس پی چوک پر پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایمپریل چوک کینٹ سے نوجوان کوغیرقانونی پولیس تحویل میں لینے پر لواحقین نے ایس پی چوک پر پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ، احتجاجی مظاہرین میں شامل کنیز مائی نے بتایا کہ ان کے بیٹے اعجاز نے کچھ عرصہ قبل کچا کھوہ کی رہائشی شہناز سے پسند کی شادی کی تھی جس پر پولیس تھا نہ تلمبہ نےخاندان کے مختلف افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 15دسمبر کو موضع بلے واہن مظفر گڑھ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا ، پولیس 5 بھینسیں، 2موٹرسائیکل اور ٹرک سمیت محمد شریف علی ،قیصر عباس ، کاشف علی ، اقبال ، الطاف ، واجد و دیگر 12فراد کو لے گئی، اعجاز کے تھا نہ تلمبہ میں پیش ہونے پر پولیس نے سب کو رہا کردیا لیکن مویشی ، موٹرسائیکل اور ٹرک واپس نہیں کئے، حوالگی کی درخواست آرپی او کو دی جس کے لئے آرپی او آفس گئے، سماعت کے بعد گھر واپس جارہے تھے تو پولیس نے امپریل چوک کے قریب روک کر میرے بیٹے واجد کو حراست میں لے لیا ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ بیٹے کو حراست میں لئے جانے کیخلاف دوبارہ آرپی اودفتر گئے تو وہاں ایس ایس پی سیف نے منگل کو آنے کا کہہ کر بغیرکوئی ایکشن لئے روانہ کردیا ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آرپی او بیٹے کو بازیاب کروائیں ، نوجوان کو حراست میں لینےپرتھا نہ تلمبہ کے اے ایس آئی نوشیر وان سےرابطہ کیا گیا تو انہوں نے واجد کی گرفتاری سے انکار کیا جبکہ اس واقعے پر ترجمان آرپی او ڈی ایس پی سعیدیہ سعید نے بتایا کہ کینٹ سے نوجوان کی گرفتاری کا علم نہیں۔
تازہ ترین