• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھاس چوری کا مقدمہ کرانے پر رند قومی اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) مقامی رکن اسمبلی کی جانب سے 21افراد کیخلاف گھاس چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر رند قومی اتحاد ملتان نے کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی کی ایماپرزمین پر قبضے کے لئے تھانہ جتوٕئی میں غزلانی رند بلوچ قبیلہ کے 21افراد پر گھاس چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا ، مظاہرین نے رکن اسمبلی اور جتوٕئی پولیس کیخلاف نعرے بازی کی اور ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا ، اس موقع پرخان شہباز خان بلوچ نےالزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ میں ملوث ہی نہیں اس مقدمہ میں 10 سال کے بچے اور 80 سال کے بزرگ کو بھی نہیں بخشا گیا انہوں نے وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین