• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڈلی سرکار نےقوم پر "سیاسی ٹھگوں کا ٹولہ" مسلط کردیا ہے:پیپلز پارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم،جاوید صدیقی، بابو نفیس انصاری،ملک نسیم لابر، راؤ ساجد علی، چوہدری یاسین،ریاض رضا، رئیس الدین قریشی اور خواجہ عمران نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو واک آئوٹ پر بھاشن دینے والے خود پارلیمنٹ سے مفرور ہیں اور سندھ حکومت کو گیس کا غبارہ بتانے والوں کی اپنی مانگے تانگے کی سرکار محض "پانی کے بلبلے" کی مانندہے جو کسی پن کے بغیر دم بخود ختم ہوجائے ، قوم و ملک پر لاڈلی سرکار نے "سیاسی ٹھگوں کا ٹولہ" مسلط کردیا ہے جس نے اپنی ناکامیوں اور اپنی نااہلیوں کی پردہ پوشی کیلئے "نیب" کو محض ایک ٹرک کی بتی بنادیا ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے خوفزدہ سلیکٹڈ حکومت محض "سلیکٹڈ احتساب" پر عمل پیرا ہیں اور کشکول توڑنے کے دعویداروں نے پہلے 5 ماہ میں کھربوں روپے کے قرضے بٹور کر پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے لیکن ملکی تاریخ کی ناکام ترین حالیہ نااہل حکومت نے غیرملکی قرضوں کے انبار لگانے کے باجود ملکی معشیت کا جنازہ نکال دیا ہے جبکہ منی بجٹ میں اربوں روپے کے مزید ٹیکسوں کی بھرمار کرکے غریب عوام کو زندہ درگور کرنے سے بہتر "ٹیکس نیٹ" بڑھانا ناگزیر ہے۔
تازہ ترین