• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق ملتان شہر کے 11KV فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کھمبوں کی درستی و تنصیب کے سلسلےمیں 19اور20جنوری کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔19جنوری کو 11KVنیو لاڑ، اسلام پورہ اور لاڑ سٹی فیڈرز صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک جبکہ20جنوری کو11KV شمس آباد،حضوری باغ، آفیسر زکالونی،حسین آگاہی،عید گاہ،نیو رضا ہال،اولڈ رضا ہال،نیو ایکسپریس،اولڈ ایکسپریس،نیو جناح ٹائون،عثمان آباد،سبزہ زار، گرے والا ،خواجہ ٹینریز،محمود کوٹ،ایم ڈی ایم،شجاع آباد ملز،ایف آر ایم،ایف سی ایم8،6،آر ٹی ایم4،موسیٰ پاک،رومی انڈسٹریز،لوٹھڑ،رومی فیبرکس ون،آر ٹی ایم ون،ایس ٹی ایم،بوسن ، ماڈل ٹائون،حسن آباد،ایم ایس ہسپتال، بختاور امین ہسپتال،جوڈیشل کمپلیکس،زیڈ ٹائون اور ایچ اے فائبر فیڈرز صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک متاثر ہوں گے۔20جنوری کو11KVکوٹلی فیڈر (بستی ملوک گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک،11KVنور پور،ہری پور اور نور جنگ فیڈرز(نور پور گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک، 11KVنیو منٹھار،آزاد نرسری،ایکسپریس ٹو، ماڈل سٹی اور خواجہ فرید فیڈرز(صادق آباد گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
تازہ ترین