• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شمالی وزیرستان کا دوررہ کیا طلباء و طالبات کو غلام خان بارڈرٹرمینل، ٹوچی میس اور میرانشاہ کا تفصیلی دورہ کرایاگیا جس کا اہتمام الیون کور کمانڈ پشاور نے کیا تھا دورے میں طلباء و طالبات کو پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں قیام امن کی کوششوں سے لے کر ترقی اور خوشحالی کے سفر کے اقدامات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا طلبہ وفد کی قیادت عارف خان نے کی جس میں 10 فیکلٹی ممبران، 15 طالبات اور 60 طلباء شامل تھے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق وفد کیلئے جنرل آفیسر کمانڈنگ ساتویں ڈویژن میجر جنرل ممتاز حسین کے ساتھ سوالات وجوابات کے سیشن اہتمام بھی کیا گیا جس میں انہوں نے طلباء و طالبات کے ساتھ اظہار خیال کیا اور بتایا کہ وہ پختون روایات کو مدنظر رکھ کر قبائلی عمائدین اور لوگوں کی مثبت سفارشات پر عمل کر رہے ہیں، میجر جنرل ممتاز حسین نے وفد کو اور عارف خان نے وائس چانسلر کی جانب سے میجر جنرل کو سوینیئر پیش کیا۔
تازہ ترین