• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ ڈرائی پورٹ پر سہولیات کافقدان ہے،ضیاء الحق سرحدی

پشاور(نیوزڈیسک) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور ریلوے/ڈرائی پورٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے گذشتہ روز (D.S)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے پشاورمحمد ناصر خلیلی سے اُن کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر ڈی ٹی او(ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر) انور سادات مروت، اے ٹی او(اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر) مس صبا جبین اور چیف کنٹرولر سرحد بادشاہ ودیگر حکام بھی موجود تھے ۔ ضیاء الحق سرحدی نے موجودہ ڈرائی پورٹ پر سہولیات کے فقدان اور اضا خیل پیرپیائی میں ڈرائی پورٹ کے تاحال آپریشنل نہ ہونے کے معاملات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پشاور ڈرائی پورٹ پر پاکستان ریلوے کی جانب سے ایکسپورٹ کارگوٹرین کراچی تک نہ ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹرز پرائیویٹ ٹرکوں کے ذریعے مال کراچی بھیجوانے پرمجبور ہیں جبکہ ہماراصوبہ قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مالا ہے۔جیمز،ماربل،منرلز،ہینڈی کرافٹ، فرنیچر،جڑی بوٹیاں، قالین، شہد اور ماچس کے سب سے زیادہ کارخانے ہمارے صوبے میں ہیں۔یہ تمام ایکسپورٹ کارگو پرائیویٹ ٹرکوںکے ذریعے کراچی چلا جاتا ہے۔ضیاء الحق سرحدی نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ( APTTA) افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈایگریمنٹ کے معاہدے پر بھی تحفظات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ گذشتہ 8 سال کے دوران اس معاہدے پر کوئی نظرثانی نہیں کی ۔D.Sریلوے پشاور محمد ناصر خلیلی نے ضیاء الحق سرحدی کے تحفظات سے اتفاق کیااور انہیں پاکستان ریلوے کی جانب سے ہر قسم کی سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین