• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال میں نئے وارڈز اور فارمیسی کا افتتاح

پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے گورنمنٹ نصیراللہ خان بابرمیموریل ہسپتال پشاور میں نئے وارڈز اور فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔، انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ نصیراللہ خان بابرمیموریل ہسپتال دورے کے موقع پر ضلعی ناظم پشاور محمد عاصم خان،ارکان صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی، ملک واجد اللہ خان، سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل اورمشیرصحت ڈاکٹر جواد واصف بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ، صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا ،اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سراج نے انہیں ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ انہیں اوپی ڈی اورمختلف شعبوں میں آنے والے مریضوں کوطبی سہولیات سے متعلق بھی آگاہ کیااوربتایا کہ فارمیسی کے قیام سے مریضوں کو معیاری ادوایات کی دستیابی ممکن ہوگی، وزیرصحت نے مریضوں سے بھی ا ملاقات کی اوران کو دی جانے والی سہولیات کے علاوہ عملے کے رویہ کے بارے میں پوچھا ۔ایم ایس نے وزیرصحت کو مختلف مطالبات بھی پیش کئے جس پر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے فنڈ فراہمی سمیت مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس سے قبل وزیرصحت ڈاکٹر ہشام نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے دورے کے موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد اکبر کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں تعمیراتی کام تیزکیاجائے تاکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کہ مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے۔
تازہ ترین