• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے او پی ڈی پرچی فیس میں اضافہ واپس لے لیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار )لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے اوپی ڈی فیس میں اضافہ واپس لے لیا اس سلسلےمیں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے تمام شعبہ جات کو اعلامیہ جاری کر دیا، یاد رہے ہسپتال انتظامیہ نے 15 جنوری سے پرچی فیس 20 سے 30 روپے کر دی تھی جس کا ہائی کورٹ نے نوٹس لیکر اسے کالعدم قرار دیا تھا ۔تاہم انتظامیہ نے عدالتی احکامات کے باوجود 17 جنوری کو اضافی فیس وصول کی تاہم اب اضافہ واپس لے لیا۔
تازہ ترین