• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہورڈنگز فیسوں کی آمدن ،ریونیو اتھارٹی نے پی ایچ اے سے ساڑھے3 کروڑ مانگ لئے

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پی ایچ اے راولپنڈی سے ہورڈنگز فیسوں کی آمدن سے ساڑھے تین کروڑ روپے جبکہ ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے ٹیکس کا تقاضا کر دیا۔ پی ایچ اے ذرائع کے مطابق مالی بحران کے دہانے پر کھڑا ادارہ اس صورتحال میں مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے ٹیکس کے تقاضے پر پی ایچ اے نے پی آر اے کے کمشنر کے پاس اپیل کر دی ہے۔پی ایچ اے نے اپنے ایریاز میں لگے ہورڈنگز کی تمام تفصیلات بھی پی آر اے کو فراہم کر دی ہیں اور اس کا موقف ہے کہ یہ ٹیکس پی ایچ اے کے ذمہ نہیں بلکہ کنٹریکٹرز ہورڈنگز کے ذمہ ہے،پی آر اے خود یہ ٹیکس کنٹریکٹرز سے وصول کرے۔ ادھر پی ایچ اے کو پنجاب حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رواں مال سال کیلئے مختص رقم میں سے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے جس سے اس کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین