• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پنڈی گھیب‘ جنڈ‘ دینہ‘ مندرہ (نمائندگان جنگ) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ پنڈی گھیب تلہ گنگ روڈ پر ڈھلیاں کے قریب کار درخت سے جا ٹکرائی جس سے ایک نوجوان جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔ جنڈ میں کھنڈا کے قریب اخلاص موڑ پر تیزرفتار موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دو نوجوان چل بسے۔ ڈومیلی موڑ پر کار حادثہ میں خاتون جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ جی ٹی روڈ مندرہ پر موٹر سائیکل سوار ٹرالر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔
تازہ ترین