• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری انٹرٹینمنٹ چینل پر علاقائی پروگراموں کا سابقہ ٹائم بحال کیا جائے، فنکاروں کی پریس کانفرنس

راولپنڈی (اپنےرپورٹر سے)جڑواں شہروں کے فنکاروں نے سرکاری انٹرٹینمنٹ چینل( پاکستان ٹیلی ویژن انٹرٹینمنٹ چینل) کی جانب سے کلچرل ٹائم کی تبدیلی کو بھارتی ثقافت کو پروموٹ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ پوٹھوہا ر سے تعلق رکھنے والے تین وفاقی اور تین صوبائی وزراء ہونے کے باوجود پوٹھوہاری ثقافت کو مسخ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت علاقائی پروگراموں کا سابقہ 6سے 7بجے والا کلچرل ٹائم بحال کرے ۔ان خیالات کا اظہار ٹی وی آرٹسٹ مرید عباس سید اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جڑواں شہروں کے ریڈیو، سٹیج اور ٹی وی کے فنکار انجم حبیبی،شہناز خان، شگفتہ خان، امانت مرزا، ایم اسلم بھٹی، احسان قریشی، حبیب مرزا، خاور ایوب، مشتاق ندیم، منور خان آفریدی، راجہ مسکین، وقاص وکی اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین