• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال کے ایم ایس کیخلاف تحریک التواء قابل مذمت ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) الائیڈ ہسپتالوں کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں بینظیر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبائی وزیر یاسمین راشد پر طارق نیازی کو معطل کرنے کیلئے جو دبائو ڈالا جا رہا ہے وہ قابل افسوس ہے تاہم ڈاکٹروں نے اس معاملے میں صوبائی وزیر کے موقف کی تعریف کی۔ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف اپنی صفوں سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرے۔
تازہ ترین