• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا‘مولانا عبدالصمد

کوئٹہ(پ ر)سابق صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبدالصمداخوندزادہ نے کہا ہے کہ جینا مرنا جمعیت کے ساتھ ہے ،جمعیت کے پلیٹ فارم سے ہی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔اسلامی نظام کا نفاذ، ملک کی ترقی وسلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ضلع ہرنائی اور تحصیل سنجاوی کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ جام کمال ضلع زیارت اور ہرنائی کی ترقی کیلئے اہم اعلانات کے ساتھ کچھ تاسنجاوی زیارت روڈ ،کچھ تا ہرنائی روڈ کی توسیع اور تعمیر ومرمت کے لیے اقدامات کرینگے۔ضلع ہرنائی میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ ہم مثبت سوچ پر یقین رکھتے ہیں سیاست اپنی جگہ لیکن عوام کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے والوں کی خوش آمد ید کہیں گے۔
تازہ ترین