• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچاخان اور ولی خان نے تمام قومیتوں اور اکائیوں کے لئے آواز بلند کی، اے این پی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں باچاخان کی 31ویں اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 13ویں برسی کے موقع پر دونوں شخصیات کو ان کی قومی ، وطنی ، جمہوری اور سیاسی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں اکابرین نے انتہائی شاندار اور تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے تمام قومیتوں اور اکائیوں کے لئے آواز بلند کی اور انگریز سامراج کو خطے سے نکالنے کے لئے تاریخی جدوجہد کی جس کی بدولت خطے کے لوگوں کو بنیادی حقوق میسر آئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اکابرین سے منسوب ہفتے کے سلسلے میں 20 جنوری کو سہ پر 2 بجے کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ان کی عظیم ، قومی ، وطنی ، سیاسی اور جمہوریت خدمات پر قائدین ، دانشور ، ادیب اور پروفیسرز روشنی ڈالیں گے اور پشتون قوم و وطن کے لئے دونوں اکابرین کی گئی جدوجہد سے شرکاء کو آگاہ کریں گے ۔ بیان میں پارٹی ، پی ایس ایف اور این وائی او کے کارکنوں کو ہدایت اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ تعزیتی ریفرنس میں بھر پور شرکت کریں ۔
تازہ ترین