• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج اخراجات میں ریلیف کی بجائے اضافہ باعث شرم ہے، ستار چشتی

کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے وفاقی حکومت کی جانب سے حج کے اخراجات میں بے تحاشا اضافے اور قادیانیوں کو ریلیف دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج اسلام کا فرض حکم ہے اور خداداد پاکستان دنیا کاوہ واحد ملک ہے جو صرف اور صرف نظریہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے ، اسلام کے نام پر بننے والے ملک ہی میں فرض احکام کی ادائیگی پر ریلیف کی بجائے اس کے اخراجات میں اضافہ اور اسلام و پاکستان دشمن قادیانیوں کو مذہبی تہواروں پر ریلیف دینا قابل مذمت و باعث شرم ہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان سے حج اخراجات میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حج اخراجات میں مزید کمی ممکن نہیں تو کم از کم اس میں اضافہ نہ کیا جائے اور گزشتہ سال کی فیس برقرار رکھی جائے ۔
تازہ ترین