• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان اور انکے رفقاء کی جدوجہد مشعل راہ ہے، ارباب غلام ایڈووکیٹ

کوئٹہ ( پ ر) نیشنل لائرز فورم کے چیئر مین عوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی ارباب غلام ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ باچاخان بابا اور ان کے رفقاء کی جدوجہد اور قربانیاں پورے خطے کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ باچاخان بابا نے انتہائی کٹھن اور سخت حالات میں قوم اور وطن کی ترجمانی کرتے ہوئے انگریزسامراج کو للکارا اور اس کے بعد بھی انہوں نے پوری زندگی مظلوموں کا ترجمان بن کر اور ظالم کے سامنے کلمہ حق بلند کرتے ہوئے جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقاریب میں نیشنل لائرز فورم کے اراکین بھرپور شرکت کریں گے۔ 
تازہ ترین