• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی ایکٹریس مہوش حیات کی پہلی ویب سیریز ’عنایہ‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا جس میں انہیں گلوکارہ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

فلم ’کراچی سے لاہور‘ اور ’لاہور سے آگے‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے وجاہت رؤف نے ویب سیریز بنائی ہے۔

جس میں مہوش حیات اور اظفر رحمان نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔



ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں گل رعنا، رباب ہاشم، اسد صدیقی اور شان بیگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ٹریلرمداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

ٹریلر میں دیکھاجاسکتا ہےکہ یہ ایک کالج کے دوستوں کی کہانی ہے، جن کا ایک میوزک بینڈ ہے اور جب یہ بینڈ مشکل کا شکار ہوگا تو عنایہ (مہوش حیات) لیڈ سنگر کے طور پر اس کو سہارا دیں گی۔

ویب سیریز کا ٹائٹل گیٹ خود مہوش حیات نے گایا ہے۔


ویب سیریز رواں ماہ 21 جنوری سے ریلیز کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔

تازہ ترین