چین میں آئس اسکیٹنگ کے دلچسپ گیم کا آغازگیا جس میں روایتی لباس زیب تن کئے اسکیٹرز شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والے اس منفرد آئس اسکیٹ گیم میں شرکاء نے نہ صرف چین کا روایتی لباس زیب تن کر کے اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس دوران مرد و خواتین پر مشتمل اسکیٹرز کی ٹیموں نے ا یسی دلچسپ پرفارمنس پیش کیں کہ شائقین بھی داد دیئے بغیر رہ نہیں سکے ۔
منفرد نوعیت کا یہ روایتی ایونٹ 25جنوری تک جاری رہے گا۔