• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے

وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

پیارے ساتھیو!

سال 2018ء کو ہم سے بچھڑ چند ہفتے گزر گئے ہیں۔ 2019ء کا سورج نئی صبح، نئی امید اور امنگوں کے ساتھ طلوع ہوا کہ یہ استعارہ ہے کہ، جیسے سال بدلا ہے، ہمیں بھی خود کو بدلنا ہے۔ ہمیں مسلسل محنت کرنی ہے اور پُرعزم رہنا ہے کہ ہم اپنے آنے والے کل کو گزرے ہوئے کل سے بہتر بنائیں۔ اس بدلتے سال کے ساتھ ہم اپنے تمام ننھے ساتھیو! کے لیے دعا گوں ہیں کہ رب العزت ملک و قوم کے حالات بھی بدل دے، نئے سال میں ہم، بحیثیت قوم زندگی کے اگلے مراحل کامیابی سے طے کریں، نیا سال نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کا سال ہو۔ دعاؤں کے ساتھ ہمیں یہ عزم بھی کرنا ہوگا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اپنے اپنے شعبے میں ایمان داری، دیانت داری اور محنت سے کام کریں گے۔ جب قوم کا ہر فرد اپنی ذمے داریوں اور فرائض سے انصاف کرئے گا تو دنیا کی کوئی طاقت ملک و قوم کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکے گی۔ آیئے عہد کرتے ہیں کہ جو غلطیاں ہم سے گزشتہ برس ہوئی انہیں دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

آپ کی آپی

تازہ ترین