• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل زاد کے پاکستان میں قیام میں توسیع

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان میں قیام میں توسیع ہوگئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو آج واپس جانا تھا تاہم طالبان سے ملاقات کی امید کے باعث ان کے قیام میں توسیع کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کی واپسی کی تاریخ اب تک طے نہیں کی گئی، اس کے بارے میں امریکی سفارتخانہ دفترخارجہ کو آگاہ کرے گا۔

یاد رہےامریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا،افغان امن سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کوقدر سے دیکھتا ہے۔

تازہ ترین