• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ برادران کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کا مزید سات روز کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 26 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

خواجہ برادران کے وکیل نے نیب کے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تفتتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،پیراگون سے خواجہ برادران کا کوئی تعلق نہیں،جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں،نیب کے پاس خواجہ سعد کا کوئی اکاونٹ نہیں ،جس کی تفتیش کرنی ہو۔

وکیل خواجہ برادران نے کہا کہ پیراگون سمیت جو بھی لین دین ہوئی اس کا رکارڈ موجود ہے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو تھوڑی دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرلی۔

خواجہ برادران کی آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے چوتھی پیشی تھی، گرفتاری کے بعد سے اب تک دونوں بھائی 38 دن کا جسمانی ریمانڈ کاٹ چکے ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفت گومیںخواجہ سلمان نےکہا کہحکومت کی نااہلی سامنے آگئی ،بڑے بڑے وعدے پورے نہیں کیے جارہے، پی ٹی آئی کی حکومت کی حقیقت پانچ ماہ میں ہی سامنےآگئی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے، اپوزیشن جتنی مضبوط ہو گی حکومت پر اتنا ہی دباؤ پڑےگااور کام کرےگی ،عمران خان صرف انتقام کی سیاست کر رہے ہیں، ان کا اپنے مخالفین کو گرفتار کرانےپر زور ہے ۔c

تازہ ترین