• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’حکومت کی حقیقت 5 ماہ میں سامنے آگئی‘‘

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں کہ حکومت کی حقیقت 5 ماہ میں ہی سامنے آگئی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفت گوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بڑے بڑے وعدے پورے نہیں کیے جارہے۔

سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی سامنے آگئی ، اپوزیشن کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جتنی مضبوط ہو گی حکومت پر اتنا ہی دباؤ پڑے گااور وہ کام کرے گی۔

سلمان رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صرف انتقام کی سیاست کر رہے ہیں، ان کا اپنے مخالفین کو گرفتار کرانے پر زور ہے۔

تازہ ترین