• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض چوہان نے کونسا مسئلہ حل ہونے کی خبر سنا دی؟

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے اور مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کو علم ہے کہ کون ان کا دوست ہے اور کون دشمن ہے۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ عمار یاسر کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی اختلاف نہیں ،ان کا مسئلہ بیوروکریسی کے ساتھ ہے ،وہ عثمان بزدار سے خود بات کرلیتے تو مسئلہ حل ہو جاتا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کو ایک طویل عرصے سے جانتا ہوں،چوہدری برادران اس نظام کے اہم ستون ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ اچھے تعلیمی اداروں میں کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں، کام کے بعد آرام ضروری ہوتا ہے جو کہ کھیل کی وجہ سے ملتا ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت پورے 5سال مکمل کرے گی، اس سلسلے میں مخالفین کی کوئی خواہش پوری نہیں ہو گی۔

تازہ ترین