وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون سے کوئی جھگڑا نہیں، بات وہاں آ کر رکتی ہے جب وہ کہتے ہیں کہ ہمارے دو بڑے رہنماؤں کو این آر او دے دیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی ایکسپورٹ کرے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے بننے والی آئل ریفائنری دنیا کی تیسری بڑی ریفائنری ہو گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ احتساب کمشنر منو بھائی کی احتساب سے متعلق نظم پڑھتے ہیں یا نہیں، لوگ دیکھ رہے ہیںکہ احتساب کمشنر کیا کرتے ہیں۔