• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسپین کے علاقے پیورنل میں روایتی میلے Jarramplas کاآغاز ہوگیا ہے جس کیلئے خصوصی طور پر 20ٹن سے زائدشلجم یہاں لائےگئے ہیں۔

اس میلے میں ایک شخص شیطان کا لبادہ اوڑھے اور مخصوص شیطانی ماسک لگائے قصبے میں نکل آتا ہے جہاں مقامی افراد اُسکی ہزاروں شلجموں سے پٹائی کرتے ہیں۔

ایک گلی سے نکلتا دوسری گلی میں جاگھستا یا پھر قصبے کی مرکزی شاہراہوں پر آکر ڈھول بجاتے اس شیطان کو دیکھتے ہی لوگ اس پر شلجموں کی یلغار کردیتے ہیں۔

اس2 روزہ فیسٹیول میں ہر سال ہزاروں افراد شرکت کرکے شیطان کا لبادہ اوڑھے شخص پر شلجموں کی برسات کرکے روایت کو تازہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین