• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 267 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

پورٹ الیزبتھ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ہاشم آملہ کی شاندار سنچری اور راسی وین ڈارڈوسن کے 93 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر2 وکٹ پر 266 کا مجموعہ سجایا۔

جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 82 کے اسکور پر گری اوپنر آر ہینڈرکس 45 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر حسن علی کیچ دے بیٹھے۔

دوسری وکٹ پر اوپنر ہاشم آملہ نے پہلا میچ کھیل رہے ڈوسن کے ساتھ مل کر 155 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

237 کے اسکور پر حسن علی نے ڈوسن کو 93 کے انفرادی اسکور پر میدان بدر کردیا،یہ جنوبی افریقا کی میچ میں گرنے والی آخری وکٹ تھی۔

اس کے بعد ہاشم آملہ نے سنچری مکمل کی،وہ 108 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ ملر نے ناٹ آوٹ 16رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف اس ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد (کپتان)، شاداب خان، اماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ہاشم آملہ، رضا ہینڈرکس، راسی وین ڈار ڈوسن، فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ڈیوڈ ملر، آنڈیلے فیلوکوایو، ہائنرخ کلاسن، کیگیسا ربادا، ڈوئین پریٹورئیس، ڈوئین اولیوئیر اور عمران طاہر شامل ہیں۔

تازہ ترین