• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دوران ڈرائیورنگ ذرا سی لاپرواہی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے، چین میں ایسی ہی لاپرواہی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک ٹیکسی ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سو گیا۔

یہ واقعہ چین کے صوبے Guangdong کی سڑک پر پیش آیا جب ایک ٹیکسی ڈرائیور سو گیا اور تقریباََ ایک منٹ تک دنیا سے بے خبر سوتا رہا جس کے نتیجے میں گاڑی کومخالف سمت سے آتے ٹرک سے زوردار تصادم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس خطرناک حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ بالکل تباہ ہوگیا جبکہ ڈرائیو ر اور ٹیکسی میں بیٹھا مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے اور معمولی زخمی ہوئے۔

تازہ ترین